وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کا معروف صحافی، کالم نویس و تجزیہ نگار نذیر ناجی کے انتقال پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Feb 21, 2024

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے معروف صحافی، کالم نویس و تجزیہ نگار نذیر ناجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ نذیر ناجی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا، مرحوم ایک قابل صحافی اور تجزیہ نگار تھے جنہوں نے اپنے کام سے صحافت کی دنیا میں خاص مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نذیر ناجی کا انتقال شعبہ صحافت کیلئے بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم نذیر ناجی کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More