پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے نویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ایونٹ کا اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔
اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور قلندرز نے چھے اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز سکور کیے ہیں۔
ونڈرڈوسن اور فخر زمان وکٹ پر موجود ہیں۔
لاہور قلندرز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بولر محمد علی کی بولنگ پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ سے صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اسی طرح ملتان سلطانز نے اپنے دونوں میچز میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 17 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر ہونے والے پچھلے 17 میچوں میں 9 مرتبہ میدان لاہور قلندرز نے مارا جبکہ 8 مرتبہ فتح ملتان سلطانز نے حاصل کی۔
ملتان سلطانز کا سکواڈمحمد رضوان(کپتان)، ڈیویڈ میلان، ریزاہنڈرکس، خوشدل شاہ، افتخار احمد، یاسرخان، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی،شاہنواز دہانی ملتان کے سکواڈ میں شامل ہیں۔لاہور قلندرز کا سکواڈصاحبزادہ فرحان، ونڈر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس بریتھ ویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان )، حارث رؤف، زمان خان سکواڈ کا حصہ ہیں۔