پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے نویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپیئن ٹیم لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ایونٹ کا اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اسی طرح ملتان سلطانز نے اپنے دونوں میچز میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 17 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر ہونے والے پچھلے 17 میچوں میں 9 مرتبہ میدان لاہور قلندرز نے مارا جبکہ 8 مرتبہ فتح ملتان سلطانز نے حاصل کی۔
اس سے قبل بدھ کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔