اسلام آباد کے حلقوں سے لیگی امیدواروں کی کامیابی الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے مشروط

ہم نیوز  |  Feb 21, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں میں لیگی امیدواروں کی کامیابی الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کردی۔

ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے تین حلقوں کے کامیاب امیدواروں کی الیکشن میں کامیابی کے نوٹیفکیشنز کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ عدالت کامیابی کے نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کے درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کر دیتی ہے۔

پی ٹی آئی کے86 ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے

الیکشن کمیشن اس سے زیادہ منصفانہ آپکے ساتھ کیا ہو گا؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ اگر الیکشن کمیشن اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لے تو ہم منصفانہ کہیں گے۔

اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے حوالے کے کامیابی کے نوٹیفکیشنز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

پی ٹی آئی کے86 ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فیصل چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کی معطلی برقرار رہے گی۔

الیکشن کمیشن میں زیر التوا درخواستوں کے فیصلے تک نوٹیفکیشنز معطل رہیں گے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کی یقین دہانی کے بعد درخواستیں نمٹا دیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More