انٹرنیشنل اسلامک سنٹر شیخ ملتون کی پہلی سالانہ تقریب کا انعقاد

اے پی پی  |  Feb 21, 2024

پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیزاورتہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدارکا خیال رکھ سکے،تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردارسنوراتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے شیخ ملتون مردان میں انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کے زیراہتمام پہلاسالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے مولانا سجاد الحجابی نے دینی و تربیتی ماحول میں عصری علوم کی اہمیت پر بہت زوردیا اوراس حوالے سے انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کی کوششوں کو سراہا، تقریب میں 2 حفاظ اور19 ناظرہ خوان کا ختم القرآن بھی ہوا،

آئی آئی سی سکول سسٹم اورشعبہ قرآنک چلڈرن اکیڈمی کے بچوں نے بہت ہی احسن و منظم انداز سے اپنی سرگرمیاں دکھائی،تقریب میں انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹرحاجی عبداللہ قاضی کو ادارے کے سٹاف کی طرف سے شیلڈ دی گئی جبکہ مفتی حمزہ بیلی آف کراچی کو پروگرام منظم اندازسے چلانے اورپی ایچ ڈی مکمل کرنے پرادارے کی طرف سے شیلڈ توصیفی سند پیش کی کیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More