ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت، پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے، مریم نواز

ہم نیوز  |  Feb 21, 2024

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت اور جماعت کی سطح پر ہم نے ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ، ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ صحت ،تعلیم ، انفراسٹرکچر،لاء اینڈ آرڈر، زراعت اور آئی ٹی کی مساوی تقسیم ہو گی ،ہر حلقہ ، ڈسٹرکٹ ،یونین کونسل اور ہر ڈویژن ماڈل ہونا چاہیے، کوئی دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہیے اور یہ آپ کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ، شیڈول تیار

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کی توفیق عطا فرمائے، پاکستان خاص طور پر پنجاب کے عوام کا شکر یہ، عوام نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا اور ن لیگ کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر الیکشن میں کامیاب کیا۔

نئے جذبے، عزم اور خلوص سے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں، آپ سب کا اعتماد اور حمایت میرا اصل اثاثہ ہے، دعا ہے اور پوری کوشش ہوگی کہ میں آپ اور عوام کے اعتماد پر پورا اتروں۔

پی ایس ایل 9 میں بے ضابطگیاں، چیئرمین پی سی بی کو نوٹس جاری

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی ہونے کا اعزاز ملا ہے، میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں، بہن ، بیٹی اور بچی کے نام کرتی ہوں، یہ ایک خاتون اور ایک بیٹی کو عزت دی گئی ہے۔

نامزد وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور جماعت کے تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، نواز شریف اور شہباز شریف کے زیر سامی ان کی رہنمائی اور تجربے کو ساتھ لے کر چلیں گے ، ان کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کریں گے۔

190 ملین پائونڈ ریفرنس ، عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور جماعت کی سطح پر ہم نے اپنی ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ہے، ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت ہوں گے، پنجاب کے 297 حلقے میرے لیے ڈسٹرکٹ ہوں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More