پی ایس ایل 9: بابر اعظم کی ففٹی، پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف

اردو نیوز  |  Feb 21, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 72، روومین پاول نے 39 اور آصف علی نے 23 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی طرف سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین تین جبکہ ڈینئیل سیمز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور زلمی کو پہلا نقصان اننگز کی پہلی گیند پر ہی ہوگیا جب صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پشاور زلمی کو پہلا نقصان اننگز کی پہلی گیند پر ہی ہوگیا جب صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

کراچی کنگز کو دوسری وکٹ محمد حارث کی ملی جو 6 رن بنا کر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی بولنگ کے آگے ٹام کوہلر کیڈ مور بھی نہ چل پائے اور صرف 2 رن بنا کر حسن علی کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ 

اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے رواں سیزن کی لگاتار دوسری ففٹی بنائی (فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ)

ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد کراچی کنگز پشاور زلمی پر مکمل طور پر حاوی ہوتی نظر آئی تاہم اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور روومین پاول کے درمیان شراکت کا آغاز ہوا۔

بابر اعظم اور روومین پاول نے چوتھی وکٹ کے لیے 46 گیندوں پر 68 رنز کی اہم ترین شراکت قائم کی۔

اس شراکت کے دوران بابر اعظم نے رواں سیزن کی لگاتار دوسری ففٹی بھی بنائی۔

بابر اعظم کے ففٹی بنانے کے بعد دونوں بیٹر کریز پر مضبوط دکھائی دیے تاہم 13 ویں اوور کی آخری گیند پر محمد نواز نے روومین پاول کو 39 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر کے اس پارٹنرشپ کو توڑ دیا۔ 

کراچی کنگز کے لیے دوسری وکٹ میر حمزہ نے حاصل کی (فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ)

روومین پاول کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے آصف علی کریز پر آئے۔

کراچی کنگز کو پانچویں وکٹ آصف علی کی ملی جو 23 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ڈینئیل سیمز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی کو چھٹا نقصان بھی جلد ہی اٹھانا پڑ گیا جب عامر جمال صرف ایک رن بنا کر میر حمزہ کی گیند پر بازی ہار گئے۔

بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں دوسرا میچ ہے۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اس سے قبل پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

اسی طرح کراچی کنگز اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز سے ہار گئے تھے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اب تک مجموعی طور پر پی ایس ایل میں 19 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

ان 19 میچوں میں 14 مرتبہ پشاور زلمی کو جیت حاصل ہوئی جبکہ 5 مرتبہ کامیابی کراچی کنگز کا مقدر بنی۔

پشاور زلمی کی پلئینگ الیوناس میچ کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم میں صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈ مور، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک وُڈ، محمد ذیشان، وقار سلام خیل اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔ کراچی کنگز کی پلئینگ الیوناس میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، جیمز وِنس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، ڈینیئل سیمز، حسن علی، تبریز شمسی اور میر حمزہ شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More