قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کے لیے فیسیلی ٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا

اے پی پی  |  Feb 21, 2024

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب ممبران قومی اسمبلی کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔ بدھ کو ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نومنتخب ممبران قومی اسمبلی کی سہولت کے لیے کمیٹی روم نمبر 2 میں فیسلیٹیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جس میں نومنتخب معزز ممبران کی رجسٹریشن کے علاوہ کارڈز اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے فوٹو بنائے جائیں گے۔

سینٹر 22 فروری سے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس تک صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نومنتخب ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کیلئے خدمات سر انجام دیتا رہے گا۔ نومنتخب ممبران سے درخواست ہے کہ وہ رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی دشواری سے بچنے کیلئے 22 فروری سے اپنی رجسٹریشن کیلئے تشریف لائیں۔نومنتخب ممبران قومی اسمبلی رجسٹریشن کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More