مداح اسٹیڈیم میں ہراسانی کا شکار بننے والی ثنا جاوید کی حمایت میں آ گئے

ہم نیوز  |  Feb 21, 2024

حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں ہراسانی کا نشانہ بنانے والے افراد پر اداکارہ کے مداحوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے عوام کو جاہل قرار دے دیا۔

شادی کے بعد ثنا جاوید نے ملتان میں شوہر کا میچ بھی دیکھا اور اس دوران شوہر کی اچھی پرفارمنس پر خوش بھی دکھائی دیں اور میچ کے اختتام پر ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر شائقین نے نعرے لگا کر انہیں ہراساں کیا تھا، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

جس کے بعد اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو نعروں سے ہراساں کرنے والے افراد کو جاہل اور جانور قرار دیا۔

مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔انٹرنیٹ صارفین نے ثنا جاوید کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ اداکارہ کو یوں عوامی مقام پر ہراساں کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More