پی ایس ڈی پی کے تحت این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 93 ارب 90کروڑ روپے جاری

اے پی پی  |  Feb 21, 2024

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 93 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے 21ارب 38کروڑ42 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئےایک کھرب 56ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 93 ارب 90کروڑ روپے جاری جبکہ 21 ارب 38کروڑ 42لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More