پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 90کروڑ روپے جاری

اے پی پی  |  Feb 21, 2024

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 90کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے اب تک 13کروڑ 38 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے ایک ارب 50کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 90کروڑ روپے جاری جبکہ 13کروڑ 38روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More