مری میں برفباری اور بارش کے بعد سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری

ہم نیوز  |  Feb 21, 2024

ملکہ کوہسار مری میں برفباری اور بارش اور پھسلن کی وجہ سے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

ایڈوائزری سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی تیمور خان کی جانب سے جاری کی گئی ہے، سی ٹی او پنڈی کا کہنا تھا کہ برفباری کی وجہ سے روڈ پر پھسلن ہے سیاح گاڑی چلانے میں احتیاط کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ مری کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاح اچھی اور مکمل فٹ گاڑی کا انتخاب کریں۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ اندرونِ مری اور پنجاب سے آنے والے راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، برفباری اور بارش کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکا رہے۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ مری میں صرف لائسنس ہولڈرز ڈائیور کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ برفباری میں ٹائروں پر چین کا استعمال کریں، اضافی گرم کپڑے ساتھ لائیں۔ مری اور گلیات میں آج بھی ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More