فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی اور 47کے مطابق ن لیگ کا امیدوار جیتا ہوا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

ہم نیوز  |  Feb 20, 2024

نوجوان سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی الیکشن پر سوالات اٹھتے رہے،لوگ ثبوت لیکر سامنےآتےر ہے،ٹریبونلز میں جاتے رہے،اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتی رہی لیکن یہ معاملات حل نہیں ہوئے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جو سوالات 2024 کے الیکشن پر اٹھے ہیں جس بھونڈے طریقے سے چیزیں ہوئی ہیں ، فارم 45 کچھ کہہ رہے ہیں اور فارم 47 کچھ کہہ رہے ہیں۔

نو منتخب آزاد ایم پی ایز نےن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

انکا  کہنا تھا کہ دھاندلی 100 فیصد ہوئی ہے فارم 45 کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جیت رہے تھےاور فارم 47  میں ن لیگ کے امیدوار کو جیتا ہوا ہے ۔

الیکشن کے پورے پراسس پر سوالاٹ اٹھ رہے ہیں، 2018میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو فنشنگ تک پہنچانے میں دودھ میں پانی ملایا گیا تھا، فرق یہ ہے کہ آج ان کو باہر رکھنے کیلئے پانی میں دودھ ملانا پڑرہا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More