قائداعظم کی اہلیہ محترمہ مریم جناح نہایت زیرک، تعلیم یافتہ اور بہادر خاتون تھیں،بیگم مہناز رفیع

اے پی پی  |  Feb 20, 2024

لاہور۔20فروری (اے پی پی):قائداعظم کی اہلیہ محترمہ مریم جناح نہایت زیرک، تعلیم یافتہ اور بہادر خاتون تھیں،قائداعظم خواتین کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔

ان خیالات کا اظہار ادارۂ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کی کنوینر بیگم مہناز رفیع نے ایوانِ قائداعظم میں قائداعظم محمد علی جناح کی اہلیہ محترمہ مریم جناح کی یاد میں منعقدہ خصوصی نشست کے دوران اپنے صدارتی خطاب میں کیا ۔ بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ بہت سی شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اگرچہ براہِ راست تحریک پاکستان میں حصہ نہیں لیا لیکن اُنہوں نے بالواسطہ طور پر قائداعظم کا ساتھ دے کر اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالا جن میں سے ایک مریم جناح بھی تھیں۔

پروفیسر ڈاکٹر پروین خان نے کہا کہ ہم محترمہ مریم جناح کی یاد اس لئے مناتے ہیں کہ وہ ہمارے نجات دہندہ اور محسن قائداعظم محمد علی جناح کی اہلیہ تھیں۔ وہ ایک مضبوط کردار کی حامل بڑی غیور خاتون تھیں۔بیگم صفیہ اسحاق نے کہا کہ محترمہ مریم جناح غلامی سے سخت نفرت کرتی تھیں۔ انہوں نے برطانیہ کے ہندوستان پر قبضے کے خلاف بارہا آواز بلند کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More