ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا

ہم نیوز  |  Feb 20, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،کشمیر،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی09، کا لام منفی 08 ،استور،گوپس،مالم جبہ منفی05،سکردو اور بگروٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More