ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہم نیوز  |  Feb 20, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او معاملے پر ڈپٹی کمشنر کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جہاں بھی نظرآئیں، انہیں گرفتارکرلیں، تھری ایم پی اوآرڈرکے معاملے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے سماعت کی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر عرفان نوازمیمن کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو طلب کر لیا

جسٹس بابر ستار نے آئی جیز کو حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کر کے پیش کریں، اس موقع پر وکیل شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمرہ ادائیگی کیلئے اجازت مانگی تھی، عدالت کی جانب سے ان کی عمرہ ادائیگی پر جانے کی استدعا مسترد کر دی گئی تھی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کو والدہ نے حکم دیا کہ عمرہ ادائیگی کیلئے جانا ہے، والدہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہو گئے، جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ اس عدالت کو آگاہ کیے بغیر روانہ ہو گئے؟ اس وقت وہ کہاں ہیں؟

وکیل شاہ خاور نے جواب دیا کہ اس وقت وہ خیرپور میں ہیں، عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، عدالت میں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی صدر فاروق پیش ہوئے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More