پی ایس ڈی پی کے تحت ریونیو ڈویژن کےلئے ایک ارب 92کروڑ روپے جاری

اے پی پی  |  Feb 20, 2024

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک ایک ارب 92کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے 82کروڑ 57لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 3ارب 20 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے ایک ارب 92 کروڑ روپے جاری جبکہ 82 کروڑ 57 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More