علی محمد خان کا ایکس کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 20, 2024

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی محمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ ‏سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی بندش کو آج چوتھا دن ہے، آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور وکیل خود فاشسٹ حکومت کے اس آمرانہ فعل کو چیلنج کرنے جا رہا ہوں۔

ہم اپنی طاقت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آئیں گے، علی محمد خان

علی محمد خان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے، جدید دور میں آمریت کے یہ پچھلی صدی  کے حربے چلنے والے نہیں ، یہ آمریت قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں ، عوام کا مینڈیٹ عوام کو واپس کرنا پڑے گا، عوام تو سچ بولیں گے سچ کو سامنے آنے دو۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More