قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

اے پی پی  |  Feb 20, 2024

کوئٹہ۔ 20 فروری (اے پی پی):نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن میں مظاہرین نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور پاسپورٹ آفس بلاک کردیا۔پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

منگل کو جاری بیان میں نگران وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ انہیں گزشتہ چند مہینوں سے پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن کل پاسپورٹ آفس کو بلاک کرنے کے ان کے اشتعال انگیز عمل کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی ۔

سفر کے لیے پاسپورٹ کی شرط ریاست کا فیصلہ ہے اور اس کے نفاذ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More