190 ملین پائونڈ ریفرنس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم تیسری بار موخر

ہم نیوز  |  Feb 20, 2024

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی تیسری بار مؤخر ہو گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد  کے جج نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنا تھی۔ تاہم عدالت کے نئے تعینات جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا جس کی وجہ سے ریفرنس میں سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

جلائو گھیرائو کیس ، یاسمین راشد ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی تھی، جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More