ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں 60 ہزار کی حد بحال

ہم نیوز  |  Feb 20, 2024

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 28 پیسے ہو گئی ۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر امریکی کرنسی  کا ریٹ 279 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر قیمت 250 روپے سے بھی نیچے آنے کی پیش گوئی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 289 پوائنٹس کے اضافے سے 60 ہزار749 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے ، پیر کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More