اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان

ہم نیوز  |  Feb 20, 2024

محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر، گلگت بلتستان اورخطہ پوٹھوہار میں بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش،گلیات اور گردونواح میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم،گجرات،سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی مزید بارش متوقع ہے۔

جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور گر دو نواح میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More