پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور قلندرز نے 7 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان کے 53 رنز بنا لیے تھے۔
لاہور قلندرز کے اوپنرز اننگز کے پہلے اوور سے ہی دباؤ کا شکار دکھائی دیے اور فخر زمان نے پہلے اوور کی دوسری گیند پر پوائنٹ پر موجود وسیم جونیئر کو کیچ کا موقع بھی دیا جو انہوں نے ضائع کر دیا۔
اس کے بعد تیسرے اوور کی پہلی گیند پر عقیل حسین کو شاٹ کھیلنے کی کوشش میں فخر زمان مڈ آن پر موجود جیسن روئے کو 6 کے انفرادی سکور پر کیچ دے بیٹھے۔
View this post on Instagram A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
دونوں ٹیمیں آج لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں ایونٹ کا اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے دی تھی۔
اسی طرح پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا تھا۔
اس میچ سے قبل لاہور قلندرز کے لیے اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ دفاعی چیمپیئن ٹیم کے سکواڈ کو زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور ویسٹ انڈین بیٹر کارلوس براتھ ویٹ نے جوائن کر لیا ہے۔
کارلوس براتھ ویٹ کو لاہور قلندرز نے ویسٹ انڈیز ہی کے شائے ہوپ کی جگہ جزوی طور پر ری پلیسمنٹ کا حصہ بنایا ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Lahore Qalandars (@lahoreqalandars)
لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف پی ایس ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر اب تک 16 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں۔
اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 16 میچوں میں 9 مرتبہ جیت لاہور قلندرز اور سات مرتبہ فتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل ہوئی ہے۔
اس سے قبل اتوار کو لیگ کے دو میچ کھیلے گئے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی اور جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دی۔
لاہور قلندرز کی پلئینگ الیوناس میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی فین ڈر ڈسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، سلمان فیاض، کارلوس براتھ ویٹ، جہانداد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلئینگ الیوناس میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافے، رائلی رُوسو (کپتان)، سرفراز احمد، شرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر اور ابرار احمد شامل ہیں۔