محتسب پنجاب کے حکم پر 86ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرالیاگیا

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

ملتان۔ 19 فروری (اے پی پی):محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر 56کروڑ 50 لاکھ کا کل 86 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاران نے دفتر ہذا میں سرکاری گزرگاہ اور سرکاری رقبہ پر قبضہ کے حوالے سے شکایت گزاری اور استدعا کی کہ ان قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے۔اس تناظر میں محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)نے متعلقہ صوبائی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مذکورہ رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت کی حسب ضابطہ واگزاری کروائیں۔

اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے کل86 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 56 کروڑ 50 لاکھ سے زائدہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More