پارلیمان سے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق حکمت عملی موصول ہونے پر عملدرآمد کیا جائے گا، مرتضیٰ سولنگی

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سالانہ رپورٹس دونوں ایوانوں میں پیش کی جا چکی ہیں، پارلیمان سے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق حکمت عملی موصول ہونے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آرٹیکل 230(4) کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل کی سالانہ رپورٹیں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں پیش کی جا چکی ہیں، ان رپورٹوں کی تفصیلات پہلے سے ایوانوں میں موجود ہیں، حکومت کی طرف سے یہ ذمہ داری پوری کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پارلیمان کی طرف سے ان رپورٹس پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں، اس امر کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ پارلیمان کی جانب سے جب بھی کوئی حکمت عملی موصول ہوگی، حکومت رولز آف بزنس 1973 کے مطابق اس حکمت عملی پر عمل درآمد کروائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More