ناکارہ طیارے کو عالیشان محل جیسا روپ دے دیا ۔۔ اس شخص نے جہاز پُر آسائش گھر کیسے بنایا اور اس کے اندر کیا کچھ موجود ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 19, 2024

دنیا میں ایسے کئی لوگ موجود ہیں جو اپنے فن کی مہارت سے بہت کچھ بنا لیتے ہیں۔ جیسا کہ روس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مسافر طیارے کو بہترین شکل دے کر خوبصورت گھر میں تبدئیل کردیا۔

روسی شہری نے ناکارہ مسافر طیارے کو قیمتی اور آسائش سے بھرپور گھر میں تبدیل کر دیا جسے دیکھ کر ہر ایک شخص نے سراہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ صارفین اس منفرد وِلا میں رہنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔

روسی کاروباری شخصیت فیلکس ڈیمن نے بوئنگ 737 مسافر طیارے کو ایک عالیشان پرائیویٹ وِلا میں تبدیل کیا ہے۔ طیارے کے اندر 2 بیڈروم، کچن، الماریاں، واش روم اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز کے اندر بنایا گیا یہ خوبصورت گھر انڈونیشیا میں چٹانوں کے اوپر واقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیلکس ڈیمن نے ریٹائر کیے گئے اس مسافر طیارے کو سال 2021 میں خریدا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More