قاہرہ میں پی آئی اے طیارہ حادثہ 1965 کے شہداء کی یاد میں تقریب، سفیر ساجد بلال نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

اے پی پی  |  May 20, 2024

قاہرہ۔20مئی (اے پی پی):قاہرہ میں 20 مئی 1965 کو پی آئی اے کے طیارہ حادثے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پیر کو شہداء کی یادگار پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے شرکت کی۔ انہوں نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More