سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ کے ناموں کا اعلان

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ کے ناموں کا اعلان کیا جس میں سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر سیمی ایزدی اور سینیٹر دلاور خان شامل ہیں جو چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More