منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں حالیہ انتخابات کی صورتحال سے متعلق تحریک پر بحث کرائی جائے گی، چیئرمین

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں حالیہ انتخابات کی صورتحال سے متعلق تحریک پر بحث کرائی جائے گی۔

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اراکین کے نکتہ ہائے اعتراض پر اپنے ریمارکس میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں اچھے کی امید رکھیں اور قوم کو اچھے کی امید دلائیں، اراکین حالیہ انتخابات کی صورتحال سے متعلق تحریک جمع کرا دیں، (آج) منگل کو ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کر کے اس تحریک پر بحث کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ الوداعی اجلاس ہے تو ہم اراکین کو روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی اور کارروائی سے متعلق بات کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More