پاکستان کے عام انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے، ہم اس پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

بیجنگ۔19فروری (اے پی پی):چین کی وزار ت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات عمومی طور پر ، پرامن طریقے سے ہوئے اور ہم اس پر پاکستانی حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

پیر کو پر یس کا نفر نس میں انہوں نے کہا کہ ایک دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی اور قوم کی ترقی اور مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گی۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ چین اور پاکستان چار وں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے، نئے عہد میں مزید قربت کے ساتھ چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ بہتر انداز سے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچ سکیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More