سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 سو روپے کا اضافہ

ہم نیوز  |  Feb 19, 2024

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2042 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More