پی ایس ڈی پی کے تحت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 21 ارب 73کروڑ روپے جاری

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 21 ارب 73 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیئے جن میں سے 6ارب 3کروڑ83 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 40ارب 68 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 21 ارب 73کروڑ روپے جاری جبکہ 6 ارب 3کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More