پی ایس ڈی پی کے تحت داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 5 ارب 97کروڑ روپے جاری

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 5 ارب 97کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے اب تک ایک ارب 47کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 9ارب 95کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 5 ارب 97کروڑ روپے جاری جبکہ ایک ارب 47کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More