اوپن یونیورسٹی کے سندھ چیپٹرکا کانووکیشن 3مارچ کو منعقد ہوگا

اے پی پی  |  Feb 19, 2024

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سندھ چیپٹر کا کانووکیشن 3مارچ کوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کراچی کیمپس میں منعقد ہوگا، یونیورسٹی نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔اِس تقریب میں سندھ بھر کے رجسٹرڈ طلبہ شرکت کرسکیں گے۔طلباء و طالبات کو ڈگریاں اور گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے۔سندھ کے نامور ماہرین تعلیم، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پروفیسرز اور مقامی سکولز /کالجز کے اساتذہ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یونیورسٹی اپنی گولڈن جوبلی منارہی ہے، طلبہ کو اِس خوشی میں شامل کرنے کے لئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک کے چاروں صوبوں میں کانووکیشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا،اِس فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد چیپٹر کا کانووکیشن 31جنوری کو منعقد ہوا، سندھ چیپٹر کا 3مارچ کو کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے، پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن 28اپریل کو لاہور کیمپس میں منعقد کیا جائے گا، بلوچستان کا 19مئی کو کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا جبکہ خیبر پختون خوا چیپٹر کا کانووکیشن 9۔جون کو پشاور کیمپس میں منعقد ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More