ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

ہم نیوز  |  Feb 19, 2024

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا جبکہ مسلسل مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی  کی قدر میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 279 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

ڈالر قیمت 250 روپے سے بھی نیچے آنے کی پیش گوئی

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 279 روپے 38 پیسے پر بند ہوگیا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم کچھ دیر بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 491 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے انڈیکس 60 ہزار354 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More