انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی

ہم نیوز  |  Feb 19, 2024

سپریم کورٹ میں 8 فروری کے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ  درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

سانحہ جڑانوالہ پر حکومتی رپورٹ مسترد ، پنجاب حکومت بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، سپریم کورٹ

سماعت کے دوران سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کا بھی جائزہ لئے جانے کا امکان ہے۔

بریگیڈیئر (ر) علی خان کی جانب سے دائر درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ پری پول دھاندلی، نتائج میں تاخیر کے بعد جمہوری اصولوں کو خطرہ لاحق ہے، سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں 30 دن کے اندر نئے انتخابات کا حکم دے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More