پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا

اردو نیوز  |  Feb 18, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری نویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

اتوار کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان کے 185 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 79 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ مالان نے 52 اور خوشدل شاہ نے 28 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے ڈینئیل سیمز اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کو پہلا نقصان اننگز کے آغاز میں ہی اٹھانا پڑ گیا جب کپتان محمد رضوان دوسرے اوور کی پہلی گیند پر 11 کے انفرادی سکور پر میر حمزہ کا شکار بن گئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد ملتان سلطانز کے بیٹرز ڈیوڈ مالان اور رِیزا ہینڈرکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور دوسری وکٹ کے لیے 84 گیندوں پر 121 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

اس پارٹنرشپ کے دوران دونوں بیٹرز نے میدان کے چاروں جانب شاٹس کھیلے اور رنز بنائے۔اس دوران دونوں بیٹرز نے نصف سینچریاں بھی مکمل کیں اور ٹیم کو مستحکم ٹوٹل کی طرف گامزن کیا۔

دوسری وکٹ کے لیے بننے والی اس طویل شراکت کو 17ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈینیئل سیمز نے ختم کیا جب ڈیوڈ مالان 52 رنز پر عرفان خان نیازی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

دوسری وکٹ کے لیے بننے والی اس طویل شراکت کو 17ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈینیئل سیمز نے ختم کیا (فوٹو: کراچی کنگز)

اتوار کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں دونوں ٹیمیں 14ویں مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔

اس میچ میں کراچی کنگز کی کپتانی شان مسعود کر رہے ہیں۔

اسی طرح اس مقابلے میں ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں۔

اس میچ میں کپتان شان مسعود سمیت 6 کھلاڑی کراچی کنگز کے لیے اپنا پی ایس ایل ڈیبیو کر رہے ہیں۔

شان مسعود کے علاوہ کراچی کنگز کی پہلی مرتبہ نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں میں حسن علی، محمد نواز، سعد بیگ، ڈینیئل سیمز اور محمد عامر خان شامل ہیں۔

کراچی کنگز کے لیے 2017 میں کھیلنے والے عظیم ٹی20 کھلاڑی کیرون پولارڈ ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ 

اس سے قبل اتوار کو لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرا دیا تھا۔

کراچی کنگز کی پلئینگ الیوناس میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم میں جیمز ونس، شان مسعود (کپتان)، سعد بیگ، محمد نواز، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سیمز، حسن علی، تبریز شمسی، میر حمزہ اور محمد عامر خان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی پلئینگ الیوناس میچ کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ مالان، رِیزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ وِلی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More