پی ٹی آئی کے پاس 180 سیٹیں ہیں تو مرکز میں حکومت بنا لے ، اختیارولی خان

ہم نیوز  |  Feb 18, 2024

ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختو نخوا اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس اگر 180 سیٹ ہے تو مرکز میں حکومت بنا لے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ تحریک انصاف والے شیخ چلی اور الف لیلوی داستانوں سے باہر نکل نہیں پارہے، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ایکشن کو فراڈ کیوں تسلیم نہیں کرتی ؟ جس کو تمام جماعتیں فراڈ قرار دے چکے ہیں۔

مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ڈکیتیاں ڈالی ہیں، پی ٹی آئی ہر ایکشن ہارنے کے بعد پنکچروں کا بیانیہ لیکر میڈیا پر محلے کی ماسیوں کی طرح رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے حکومت میں اگر کوئی کارنامہ کیا ہو تو ہمت کر کے اس کارنامے کا نام لیکر بتا ئیں، پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومتی تاریخ ناکامیوں ، ہر بادیوں، بے حیائی اور عیاشیوں سے بھری پڑی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More