نو منتخب ارکان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 18, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد ارکان کا اجلاس ہوا۔

آزاد حیثیت میں جیتنے والے دو نومنتخب ارکان فضل حق اور لائق محمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اپر کوہستان سے آزاد نو منتخب ایم پی اے فضل حق اور مانسہرہ (تورغر) سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

اجلاس میں شامل تمام آزاد ارکان نے وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کیا اور دونوں منتخب آزاد ارکان کی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے آزاد ایم پی ایز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More