آر پی او راولپنڈی خرم علی 15 روز کی چھٹی پر بیرون ملک چلے گئے

ہم نیوز  |  Feb 18, 2024

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی طویل چھٹی پر بیرون ملک چلے  ہو گئے۔

ترجمان آر پی او راولپنڈی کے مطابق سید خرم علی 15 روز کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہیں ، آر پی اور 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر کا اختیار عارضی طور پر بحال

ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آر پی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، آرپی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں ، وہ 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ خرم علی نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More