سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات ، الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا

ہم نیوز  |  Feb 18, 2024

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا۔

اجلاس کی سربراہی سینئر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کریں گے، تحقیقاتی کمیٹی ٹی او آرز طے کرے گی۔ کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے اس سلسلہ میں بیانات قلمبند کر کے 3 دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیا، کمشنر راولپنڈی انتخابی بے ضابطگی پر مستعفی

کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور قانونی چارہ جوئی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز انتخابی نتائج تبدیل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More