کمشنر راولپنڈی خودکشی کی باتیں کررہے ہیں، عامر میر

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

نگران صوبائی وزیراطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی خودکشی کی باتیں کررہے ہیں، ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس ” میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کو 10 روز بعد خیال آیا کہ دھاندلی ہوئی ہے، وہ دس روز تک کیوں خاموش رہے۔

نو منتخب آزاد ایم پی اے طارق اعوان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس معاملے کی انکوائری کرانے کا اعلان کیاہے ، لیاقت چٹھہ کے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ساتھ تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگی پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی عام انتخابات میں 70، 70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں تبدیل کیا ، راولپنڈی میں ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔

پرویزخٹک نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

انکا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے مجھے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا، الیکشن ٹھیک سے نہیں کروا سکا، میں استعفیٰ دے کر اپنے ضمیر کا بوجھ اتار رہا ہوں، مجھ سمیت جو لوگ اس ظلم میں شامل ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے، انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More