نو منتخب آزاد ایم پی اے طارق اعوان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

پشاور سے نو منتخب آزاد ایم پی اے ملک طارق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

نومنتخب آزاد ایم پی اے ملک طارق اعوان نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس کا موقف سامنے آگیا

ملک طارق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جائیں گے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امیر مقام کی جانب سے طارق اعوان کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More