رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز کس وقت ہوں گے؟

اردو نیوز  |  Feb 17, 2024

پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن آج سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائٹڈ قذافی سٹیڈیم لاہور میں افتتاحی میچ کھیلیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کا آغاز پاکستانی وقت رات 8 بجے ہوگا۔

ڈبل ہیڈرز یعنی جس دن دو میچز ہوں گے اس دن دوپہر کا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ نائٹ میچ شام 7 بجے ہوگا۔

واضح رہے پی ایسل ایل 2024 کا سیزن 17 فروری سے 18 مارچ تک جاری رہے گا اور امکان ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہوگا، تاہم رمضان کے دوران ہونے والے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے مطابق ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج شام 6:30 بجے شروع ہوگی۔

اس افتتاحی تقریب میں گلوکارعلی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری بینڈ فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

فتتاحی تقریب اور پہلے میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کے لیے قذافی سٹیڈیم کے دروازے دوپہر 3:30 بجے کھول دیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More