کمشنر راولپنڈی کے الزامات، چیف جسٹس چیمبر میں ججز کی مشاورت

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

کمشنر راولپنڈی کے اتنخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات پر چیف جسٹس چیمبر میں ججز کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،مشاورت کے بعد ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا۔

کمشنر راولپنڈی کی گرفتاری، راولپنڈی پولیس کی آفیشل اکاؤنٹ سے تردید

یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگی پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 70، 70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں تبدیل کیا، راولپنڈی میں ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت جو لوگ اس ظلم میں شامل ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے، انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More