خلیل الرحمان کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

ڈرامہ وفلم لکھاری اور شاعر خلیل الرحمان قمر نے آئندہ ہو نیوالے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انشاللہ ! میں اگلی بار الیکشن لڑوں گا۔ ڈرامہ نگار کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھ لیا کہ سر! آپ پاکستان تحریک انصاف کی نشست سے الیکشن لڑیں گے؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کی حامی بھری۔

کمشنر کے بیان کی تحقیقات کرکے راولپنڈی ڈویژن کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے ، بیرسٹر گوہر

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگلی بار الیکشن لڑنے کے فیصلے پر آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے میں اس پیار کے صدقے ۔

خلیل الرحمان نے ملک کی ترقی میں کھڑی رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ بندی، برادری ازم، مہنگے انگلش اسکول اور سیاسی جماعتوں کی باہمی نفرت کی وجہ سے میرا ملک ترقی کی طرف گامزن نہیں ہو رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More