کمشنر راولپنڈی کے الزامات ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا ہے، حنیف عباسی

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے مجھے کل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل میری ان سے ملاقات ہوئی ہے اس کی تصویر بھی موجود ہے، ن لیگ کو راولپنڈی ڈویژن میں جو مینڈیٹ ملا ہے یہ اس پر ڈاکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر صاحب کسی بھی حلقے کے ریٹرننگ افسر نہیں ہیں اور یہ ضمیر اتنی جلدی جاگ گیا ہے، کیوں جاگ گیا ہے، اگر یہ دھاندلی کسی سے کروا رہے تھے تو اس وقت ان کا ضمیر کیوں نہیں جاگا۔

70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیا، کمشنر راولپنڈی انتخابی بے ضابطگی پر مستعفی

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر الزامات عائد کر دیے، حنیف عباسی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ان کے گھر میں کوئی پریشانی ہے، مارچ میں ان کی ریٹائرمنٹ ہونے والی تھی، کمشنر صاحب کو چاہیے تھا جس دن دھاندلی ہونے والی تھی اسی دن ہاتھ روک دیتے۔

ہمارے پاس فارم 45، فارم 47 سارے موجود ہیں، یہ ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔یہ تمام عالمی سازش کا حصہ ہے، جو بھی پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلے گا وہ اس کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے، اس تمام صورتحال کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More