کمشنر کے بیان کی تحقیقات کرکے راولپنڈی ڈویژن کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے ، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا  الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، کمشنرراولپنڈی کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پٹیشن میں بھی یہی تھا کہ آراوز بیوروکریسی کے بجائے عدلیہ سے ہوں، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدوار جیتے ہوئے تھے، فارم 47 میں ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا۔

آزاد امیدواروں کی شمولیت کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا بڑا اعلان

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، کمشنر نے جیتنے والوں کو ہروایا تو بتائیں ، جیتنے والا کون تھا؟ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا، نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق ہونا چاہیے، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More