انتخابی نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کوئی ہدایت نہیں دیں ، الیکشن کمیشن

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کی تبدیلی کیلئے کوئی ہدایات نہیں دیں۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا اور نہ ہی کمشنر کا الیکشن کے کنڈکٹ میں کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کو الحاق کے باوجود مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی، ذرائع الیکشن کمیشن

ای سی پی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کوئی ہدایات جاری نہیں کیں ،الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ڈی آر او کی فہرست میں راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا نام حسن وقار چیمہ ہے۔

70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیا، کمشنر راولپنڈی انتخابی بے ضابطگی پر مستعفی

واضح رہے کہ اس سے قبل کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں ، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More