ایسا کردار نہیں مل رہا جو اداکاری کیلئے اکسائے، عفت عمر

ہم نیوز  |  Feb 17, 2024

معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں مظلوم عورت اور ظالم سسرال کے علاوہ کچھ نہیں دکھایا جا رہا۔

ایک انٹرویو میں ڈراموں میں اداکاری نہ کرنے کے حوالے سے عفت عمر نے کہا کہ انہیں ایسے کردار مل ہی نہیں رہے، جو انہیں اداکاری کے لئے اکسائے، آپ کو خود بھی وہ کام نہیں کرنا چاہیے جس پر آپ تنقید کریں۔

اس لئے بہتر یہی ہے کہ آپ کنارہ کشی اختیار کرلیں،عفت عمر نے کہا کہ وہ اب جس عمرمیں ہیں، اس کے لئے بہت ہی کم کردار لکھے جاتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری کہانیاں ایسی ہوچکی ہیں کہ ہم مظلوم اور روتی ہوئی عورت اور ظالم سسرال دکھانے کے کچھ کرہی نہیں رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More